(More Elaborate Sketch) ذیادہ مفصل اسکیچ

آپ نے اب تک جتنے بھی اسکچ بنائے ہیں وہ دراصل سادہ آوٹ لائیں تھیں۔ آپ نے جو کچھ دیکھا اس کی شکل بنا ڈالی۔ اگلا مر حلہ وہ ہے جب ان اشیا کی شکل کو اور زیادہ تفصیل سے دکھایا جائے گا۔ اسے یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ اب تک آپ کی ڈرائنگ کا تعلق دو جہتوں (Two Dimensions) سےہی رہا ہے۔ اور اب ہم تیسری جہت مینی موٹائی بھی دکھا نے جار ہے ہیں۔ ہم اس میں ایک چیز بھر نے جار ہے ہیں جسے عموما شیڈ نگ (Shading) سے

 1.

موسوم کیا جاتا ہے۔ مگر ایسا کرنے سے قبل ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی یقین دہانی بھی کرانی چاہیں گے ۔                                                                                                                                                                                                                                  ایک درخت آسمان سے زیادہ گہرے رنگ کا ہو تا ہے۔ گھاس درخت سے ہلکے رنگ کی ہوتی ہے لیکن بہر حال یہ آسمان سے زیادہ گہرے رنگ کی ہوتی ہے۔ درخت اور گھاس کی ڈرائنگ بنا کر ، آسمان کے مقابلہ انھیں زیادہ گہرے رنگ کے    بنائیں۔ آپ یہ کر چکے ہیں لیکن ہم یہاں درخت کی موٹائی یا پہاڑی کے اوپر سے گزرتے ہوۓ میدان کے پیچ و خم بھی دکھار ہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ سب کچھ نہیں کیا ہے۔ لون (Tone) سے واقف ہونے پر ہی آپ یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ نوان کا خیال رکھنا ضروری ہے مگر صحیح پیکر (Form) کھانے کے لیے کچھ اور بھی کر ناضروری ہے۔ 

2. 

.اپنے درخت کو ایک بار فور سے اور دیکھیے۔ آپ دیکھیں گے کہ درخت کے نیچے کا حصہ اور روشنی سے دور والے حصے اور بھی تاریک ہیں۔ اب اسے بھی دکھانے کی کوشش کیجیے۔ اب تیسرا بعد جہت (Third  اجاگر ہو جاتی ہے ۔ اب ہم نے ٹون کا استعمال کیا ہے۔ لیکن ہم پیکر رشکل“ بھی دکھا چکے ہیں۔

اب آپ کو پتہ چلے گا کہ دنیا کی بہترین ڈرائنگیں پر سب سے زیادہ زور کیوں دیتی ہیں؟ ٹون تصویر میں تو آسکتی ہے مگر اس کی اہمیت ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔ میرے خیال میں سٹس جان (Augustus Jaun) نے ڈرائنگ کی سب سے عمدہ تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا تھا ڈرائنگ تو پیر (Form) کی تفصیل ہوتی ہے۔ آپ اسے ذہن نشین رکھیں تو آپ کے سب کام ٹھیک ہوتے رہیں گے۔ اب ہم اس درخت کے ساتھ کچھ مزید کاروائی کرتے ہیں۔ ہم گزارش کریں گے کہ آپ ایک دم سے ہمارے اس درخت پر سفید پلا مٹروتے

فوراہی ہمیں درخت کے کچھ گہرے تاریک حصے نظر آنے لگتےہیں۔ جن سے یہ احساس پیدا ہو تا ہے کہ اس میں موٹائی بھی موجود ہے۔ حالانکہ اب یہ درخت رنگ کے اعتبار سے اتناہی ہلکا ہو گیا ہے جتنا آسمان ، مگر اس کا پیکر اب بھی وہی ہے یعنی یہ اب بھی درخت ہی نظر آتا ہے ، مگر اب اس نے اپنا رنگ گنوا دیا ہے اور عام درخت کے مقابلہ اس کی اصل ٹون بھی غائب ہو گئی ہے۔ یہ اب بھی درخت ہی دکھائی دیتا ہے۔ کوئی گہرے ہرے رنگ کے کپڑے کا ٹکڑا نہیں لگتا۔ مینی پیکر اتنی اہم چیز ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form