(Simple Outline Sketch)سادہ آؤٹ لائن سکیچ

 



آپ اس قسم کی تصویر بنانے کی کوشش نہ کریں۔پہلے کوئی چھوٹا سا خط بنائیں۔اب قلم کو کاغذ پر رکھے۔پھر ایک نگاہ تصویر پر ڈالیں اور پھر ایسے ہی خطوط کھیجنے کی کوشش کریں۔اسی طرح رفتہ رفتہ تصویر بناتے چلے جائے تو آپ آخرکار اس قسم کی تصویر بنا لیں گے۔

حلانکہ ممکن ہے کہ اس طرح آپ بہت صحیح ڈرائنگ تیار کریں مگر اس طرح ڈرائنگ تیار کرنے کا یہ ایک فرسودہ طریقہ ہے

اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے موضوع پر اس وقت تک بھرپور نگاہ ڈالیں جب تک آپ یہ محسوس نہ کرنے لگے کہ آپ نے اس کی شکل و صورت کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا ہے۔پھر اس کے بعد سٹراک سے اسے کھینچ ڈالیں۔

یہ تصویر اصل میں اتنی صحیح نہیں بنے گی اور اسے دیکھ کر آپ شاید یہ بھی محسوس کریں گے آپ اس سے اس حد تک یاد نہیں رکھ پائے جس حد تک آپ نے اسے یاد رکھنے کی کوشش کی تھی۔ مگر یہ چھوٹی سی سادہ ڈرائنگ زیادہ جاندار اور ذاتی قرار دی جا سکتی ہے

اسی طرح دوسری ڈرائنگ بنانے کی  کوشش کرنے تو یہ پہلی والی سے کچھ بہتر بنے گی۔اس طریقے سے آپ پہلے دکھانا سیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد اسے بنانا سیکھ رہے ہیں ہیں۔آپ کے تجربات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور یہی چیز آرٹ کی روح ہوتی ہے۔ اس طرح ایک آدھ درجن سنن ڈرائنگیں تیار کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ اسکیچ زیادہ صحیح اور زیادہ بہتر بننے لگےہیں

  

Previous Post Next Post

Contact Form